لکی مروت (سی این پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالائق طالبعلم نقل کے باوجود فیل ہو رہا ہے۔لکی مروت کے سرائے نورنگ قلعہ گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ذات پات اور موروثیت پر یقین نہیں رکھتی، ہم اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کی سیاست میں فرق ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی انگریز سامراج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ایک طرف بلاول اور دوسری طرف مریم نواز ہوں تو اسلام ایسے لاگو نہیں کیا جا سکتا، پی ڈی ایم میں شامل نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کا عوام کو دھوکے میں رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں قاتلوں کو سزا نہیں تحفظ ملتا ہے، کراچی میں پولیس نے 400 لوگوں کو مارا، غیرت اور ہمت والے نقیب اللہ کو بھی مارا گیا، آج تک نقیب اللہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، یہ نظام قاتلوں، ظالموں، شوگر مافیا، لینڈ مافیا اور آٹاچوروں کے لیے ہے، یہاں ان ظالموں کو کوئی سزا نہیں دے سکتا، ہم اسلامی نظام چاہتے ہیں جہاں قانون سب کے لیے یکساں ہو۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں تیاری نہیں تھی، تیاری نہیں تھی تو امتحان میں کیوں بیٹھے، اگر تیاری نہیں تھی تو وزارت عظمی کیوں لی، یہ ناکارہ طالبعلم عمران خان اور ان کی کابینہ نقل کے باجود فیل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ملک پر خطرات کے بادل ہیں، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دبا ئوہے، عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا سفیر بنوں گا، کشمیر کے سفیر نے کشمیر کو مودی کے حوالے کر دیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پاکستان پر دبائو ہے جس کے باعث بجلی اور گیس مہنگی کی جا رہی ہے، حکومت کے پائوں عوامی گردن پر ہیں، ہمیں موقع ملا تو ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری