امریکا، کورونا سے ریکارڈ اموات، 114 سال میں پہلی بار ٹائمز اسکوائرعوام کیلئے بند

نیویارک(سی این پی)امریکا میں کورونا سے ریکارڈ 3900 اموات سامنے آئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی۔ امریکا دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے جہاں کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ گزشتہ روز امریکی ریاست کولوراڈو میں کورونا کی نئی قسم کے کیس کی بھی تصدیق ہوچکی ہے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائرپر نیو ایئرپر 114سال میں پہلی بار عوام کے آنے پرپابندی لگادی گئی ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں کورونا سے 981 اموات ہوئیں اور 50 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی وباکا شکار ہے۔اپریل کے بعد سب سے زیادہ اموات کے بعد انگلینڈ میں مزید2 کروڑ افراد پر چوتھے درجے کی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں جس کے باعث اسکول تاخیر سے کھلیں گے۔برطانیہ میں آکسفورڈکی ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں