بھارت میں کسان بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ متنازع قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور کئی روز سے دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر دھرنے دیے بیٹھے ہیں۔دھرنوں کے دوران ٹھنڈ کے باعث کئی کسان جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کسان احتجاج کی حمایت اور مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔بالی وڈ کے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے والوں میں سے ایک ہیں اور اسی وجہ سے اداکارہ کنگنا رناوت کی ان سے سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوچکی ہے۔دلجیت کو سوشل میڈیا پر کسان احتجاج کی حمایت کے باعث شدیدتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی شہریت پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ بھارتی اداکار نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزرات خزانہ کی جانب سے جاری انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرادیا ہے۔ داکار نے پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ آج حالات یہ بن گئے ہیں کہ اپنے آپ کو بھارت کا شہری ثابت کرنے کیلئے ثبوت دینا پڑ رہا ہے۔دلجیت دوسانجھ گلوکار بھی ہیں اور متعدد سپر ہٹ گیت کاچکے ہیں جبکہ وہ پنجابی فلموں کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔دلجیت نے بالی وڈ میں ’اڑتا پنجاب‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ