سعودی عرب، ریل میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

ریاض(سی این پی) سعودی ریلوے کمپنی سار نے کہا ہے کہ سفر کے لیے مقررہ حد سے زیادہ سامان پر مسافروں سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ریلوے نے ہر کلاس کے مسافروں کے لیے سامان اور اس کا وزن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، سامان کا وزن زیادہ ہونے کی صورت میں اضافی پیسے لیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق وزن سے زیادہ اور اضافی سامان پر چارجز کا اطلاق فروری 2021 سے ہوگا۔سار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فروری 2021 سے مقررہ حد سے زیادہ سامان پر وزن کے لحاظ سے چارجز ہوں گے جبکہ اکانومی کلاس کے مسافر 25 کلو گرام کا ایک بیگ اور سات کلو گرام کا بریف کیس ہمراہ لے جاسکتے ہیں۔بزنس کلاس کے مسافر کو 32 کلوگرام کا بیگ اور 10 کلو گرام کا بریف کیس مفت لے جانے کی اجازت ہوگی، بیگ زیادہ ہونے پر فی بیگ 70 ریال چارجز ہوں گے اور مقررہ وزن سے زیادہ پر فی کلو گرام تین ریال چارجز لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں