ایران کے یورینیم افزودگی کے اعلان پر امریکا کا سخت رد عمل

واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے ایران کے یورینیم افزودگی کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے اعلان کو جوہری بھتہ خوری مہم کو بڑھانے کی واضح کوشش قرار دے دیا۔محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی، ہم پراعتماد ہیں کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کسی بھی نئی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی اور رپورٹ کریگی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے ایران کا یورینیم افزودگی کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تیاری ہے، ایران نے فاردو Fordow پلانٹ پر 20 فیصد یورینیم افزودہ کرنا شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں