سعود ی عرب اور قطر کے تنازع میں انتہائی اہم پیشرفت

ریاض(سی این پی)سعود ی عرب اور قطر نے اپنے ملکوں کے درمیان فضائی، بری اور بحری حدود کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تنازع ختم کرنیکی کوششوں میں بڑی پیشرفت کے بعد آج سے فضائی، زمینی اور سمندری حدودکھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم اور ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے2017 میں قطرکے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔علاوہ ازیں دنیا بھر میں کوروناوائرس کی نئی قسم کے پھیلا ئوسے بچنے کے لیے سعودی عرب نے مملکت آنے والے مسافروں کے لیے نئے قواعد وضوابط جاری کردیے ہیں۔ سعودی عرب نے 17 ممالک کے لیے قوائد جاری کیے جس کا اطلاق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد سے ہوگیا ہے۔وزارت صحت نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ہدایات ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔واضح رہے سعودی وزارت صحت کے مطابق برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب داخل ہونے سے پہلے کسی اور ملک میں 14 دن گزارنے ہوں گے اور مملکت پہنچنے پر انہیں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں