مایا علی کے نجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات

اداکارہ مایا علی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔میرا سیٹھی ویب شو میں میں اداکارہ مایا علی نے کیرئیر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کے علاوہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بھی حیرت انگیز انکشافات کیے۔مایا علی نے بتایا کہ ’یہ بہت پرانی بات ہے اور اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا کہ میرے اماں بابا کی کبھی نہیں بنی، میری امی نے بابا کے ساتھ پوری زندگی یہ سوچ کر گزاری کہ اگر میں چلی گئی تو میرے بچوں کا کیا ہوگا ؟جب سے یہ سب چیزیں میرے ذہن میں بیٹھی ہوئی تھیں‘۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ میرے والدین کی پسند کی شادی تھی اور یہی وجہ تھی کہ شاید مجھے اب لومیرج سے ڈر لگنے لگا ہے‘۔مایا علی نے بتایا کہ مجھے 16 سال کی عمر میں نروس بریک ڈاؤن ہوا، دو دن بیہوش رہنے کے بعد تیسرے دن ہوش آیا، جب نروس بریک ڈاؤن ہوا اس وقت میری دنیا بدل چکی تھی‘۔انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد مجھے خود میں مختلف تبدیلیاں محسوس ہونے لگیں، ان ہیں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ میں نے پڑھائی جاری رکھی، گریجویشن میں ڈاکٹر مجھے ایک گولی دیتے تھے جو مجھے زبان کے نیچے رکھنی ہوتی تھی کیونکہ مجھے شدید دورے آتے تھے اتنے شدید کہ میرے بابا مجھے پکڑتے تھےاس کے بعد پھر میرے علاج کے لیے تھراپی شروع کی گئیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں