ناروے الیکٹرک کاروں کی مانگ رکھنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا

اوسلو(سی این پی)دنیا بھر میں اب الیکٹرک کاروں کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی اور یورپی ملک ناروے الیکٹرک کاروں کی مانگ رکھنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ناروے دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کاروں کی فروخت میں 54 فیصد حصہ الیکٹرک کاروں کا ہے۔ناروے میں 2019 میں الیکٹرک کاروں کی فروخت 42 اعشاریہ 4 فیصد تھی جو 2020 میں بڑھ کر 54 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ناروے ان ممالک میں شامل ہے جن کا عزم ہے کہ وہ 2025 تک پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں