سری نگر ہائی پر غیر ملکی میڈیکل گریجوئٹس طلباء کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ

اسلام آباد (سی این پی)سری نگر ہائی وے پر احتجاج کرنے والے غیر ملکی گریجوئیٹس طلباء پر پولیس کا لاٹھی چارج ،ڈنڈوں اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ۔طلباء کے احتجاج کے باعث جی نائین سگنل پر شدید ٹریفک جا م ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن نے کرغیزستان کی 17 میڈیکل یونیورسٹیوں کو بلیک لسٹ کردیاہے، غیر ملکی ڈگری والوں کو پریکٹس کی اجازت نہ دینے سے ہزاروں پاکستانی طلبہ و طالبات کا مستقبل دائووپر لگ گیا۔جس کی وجہ سے ڈگریاں کر کے آنے والے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔ پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے طلباء سے نبرد آزما ہونے کیلئے ڈنڈوں اور واٹرکینن کا استعمال کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے نہتے طلباء پر شیلینگ بھی کی گئی اور متعددطلباء کو گرفتاربھی کیا گیا۔دوسری جانب غیرملکی میڈیکل گریجوئیٹس موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر ذیشان نور بھی پولیس حراست میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے کرغزستان کی سترہ میڈیکل یونیورسٹییوں کو بلیک لسٹ کر دیاگیا ہے،غیر ملکی ڈگری والوںکو پریکٹس نہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر ہزاروں طلبائوطالبات کا مستقبل دائوپر لگ گیا۔غیرملکی گریجویٹ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے،طلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام یونیورسٹیز ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ہیں۔دوسری جانب پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ارشد تقی کا کہنا ہے کہ کرغیزستان میں پاکستانی سفیر کی شکایت پر ایکشن لیا گیا، چند برسوں میں وہاں کئی جعلی میڈیکل یونیورسٹیاں بنی ہیں، ان یونیورسٹیوں کی ڈگری والوں کو کرغیزستان میں میں بھی پریکٹس کی اجازت نہیں دی جاتی تو ہم انہیں پاکستان میں کیسے اجازت دیں۔اسلام آ باد کے سری نگر ہائی وے پر طلبا ء کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے ڈی سی کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں