اسلام آباد (سی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کل لاہور میں ہوگی۔پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ایک بار پھر کرس گیل جلوہ گر ہوں گے، وہ بھی ڈرافٹ کے دستیاب ہیں۔پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب جیو سوپر سے براہ راست نشر کی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے کھلاڑیوں کا چناؤ کا اسٹیج اتوار کی سہ پہر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں سجے گا۔20 ممالک کے 400 سے زائد کرکٹرز ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے، کرس گیل بھی پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین ڈیوڈ ملان، معین علی، راشد خان اور مجیب الرحمان، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، ڈیل اسٹین، کرس گرین، کرس لین، جیمز فالکنر، ٹام بنٹن، سمت پٹیل، فل سالٹ، لیام پلنکٹ، کرس جارڈن سمیت دیگر کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احمد شہزاد، فواد احمد، جیسن روئے، خرم منظور ، سہیل خان اور کیمو پاول کو ٹیم سے ریلیز کیا ہے۔ڈرافٹ کے پہلے راونڈ کی پک آرڈر میں اسلام آباد کا پہلا، ملتان سلطانز کا دوسرا، لاہور قلندرز کا تیسرا، پشاور کا چوتھا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پانچواں اور کراچی کنگز کا چھٹا نمبر ہوگا۔ہر ٹیم کو وائلڈ کارڈ پک کی اجازت ہوگی، وائلڈ کارڈ پک کے تحت سلور کیٹیگری سے اوپر کسی بھی کھلاڑی کو گولڈ اور پلاٹینم کے درمیان چنا جا سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں