اسلام آباد (سی این پی)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 95پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپےاضافے کی سفارش کی گئی تھی۔حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 42پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں15روپے فی لیٹر کی سفارش کی تھی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات