ارناب گوسوامی کی لیکڈ گفتگو نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر دیا، گورنر پنجاب

لاہور(سی این پی)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مودی نے پلوامہ واقعہ الیکشن میں کامیابی کیلئے خود کرایا، ارناب گوسوامی کی لیکڈ گفتگو نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر دیا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کاجنگی جنون پوری دنیا میں امن کیلئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ کو پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئیں، پاکستان امن اور بھارت دہشتگردی کیساتھ ہے، بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے بارے میں بتایا تھا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی ریٹنگ ایجنسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوئی تھیں۔ بھارتی پروفیسراشوک سوائن پہلیہی پلوامہ کوڈرامہ قراردے چکے ہیں۔ اشوک کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو 2002میں گجرات میں کیاتھا اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹور نے کیلئے پلوامہ ڈرامہ ہونے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں