ٹریفک پولیس اہلکاروں کو عزت دینے کا کلچر پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے،ماڈل آمنہ الیاس

کراچی(سی این پی)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی ٹریفک کلچر کے متعلق ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہو گئی ہے۔ آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹریفک قوانین اور پولیس اہلکار سے ہونے والی گفتگو سے متعلق ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔آمنہ الیاس کی ویڈیو پر سیکڑوں لوگوں نے کمنٹس بھی کیے ہیں۔آمنہ الیاس نے اپنی ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ ہمیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو عزت دینے کا کلچر پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی ویڈیو اور پیغام کے ساتھ عزت، قانون اور ٹریفک پولیس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں