لاہور(سی این پی)وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال گنگا رام کو جون 2022 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے، ہسپتال کی تعمیر کے بعد ہزاروں مائوں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے گا، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر وزیر اعظم عمران خان کی عوام صحت دوستی کی امیدوں کے عین مطابق ہے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر گلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی کی جانب اہم کامیابی ثابت ہوگی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال پر جاری پیش رفت کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو صوبہ میں بننے والے تمام نئے ہسپتالوں کی پیش رفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک