حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئرکردی

لاہور(سی این پی)ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔ویڈیو میں پارٹی لائٹس اور بیک گراؤنڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوباہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں مگرایک بار پھرحریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں