عالمی برادری میانمار میں فوجی بغاوت کی ناکامی یقینی بنائے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(سی این پی)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت ناکام ہو۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ انتخابات کے نتائج کو الٹ دینا ناقابل قبول ہے، بغاوت کرنے والوں کو سمجھنا ہو گا کہ ملک پر حکومت کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ دوسری جانب میانمار کے دوسرے بڑے شہر مانڈالے میں طلبہ نے احتجاج کیا، میڈیکل یونیورسٹی کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں لوگوں نے فوجی بغاوت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ برمی فوج نے یکم فروری کو ملک میں مارشل لا نافذ کر کے آنگ سان سوچی سمیت سیاسی رہنمائوں کو قیدی بنا لیا تھا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں