پیپلز پارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا الیکشن لڑوانے کافیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی قائدین نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور اے این پی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ووٹ دیں گی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق کامیابی کی صورت میں یوسف رضا گیانی کامیابی کی اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار بھی ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں