اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر حکمرانوں کو سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ یاد آ گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، انہیں خود ووٹ توڑنے اور خریدنے کے وقت اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ان کا ساتھ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر انہیں شو آف ہینڈ یاد آ گیا ہے۔صحافی کی جانب سے جب مریم نواز سے پوچھا گیا کہ استعفے پہلے ہوں گے یا پھر تحریک عدم اعتماد؟ تو اس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پی ڈی ایم فیصلے کرے گی۔
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت
کراچی ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہو گا
سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مریم نواز
آزاد کشمیر کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے
نرسوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-