لاپتہ افراد بازیابی کیس، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ ایس ایس پی سے رپورٹس طلب

کراچی(سی این پی)لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی اوروفاقی سیکرٹری داخلہ سے رپورٹس طلب کرلیں۔سندھ ہائیکورٹ میں پانچ سال سے گمشدہ لڑکی اسما اورمجموعی طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ اسما کیس میں جے آئی ٹیز ہو چکیں مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اسما ماں باپ سے ناراض ہو کر گھر سے گئی، اسما کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔عدالت نے متعلقہ ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت دی کہ ایس ایس پی خودتحقیقات کرائیں اور رپورٹ پیش کریں۔ دوران سماعت عدالت نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندے کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، کہا لاپتہ کیسز میں وفاق خود نمائندگی کرے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئیوفاقی سیکرٹری داخلہ سے رپورٹس طلب کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں