وزیراعظم پاکستان کی عوامی رابطہ مہم مصنوعی اور سفارشی نکلی،کال کرنے والا چوہدری مسعود نوسرباز نکلا

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی عوامی رابطہ مہم مصنوعی اور سفارشی نکلی،وزیراعظم کی عوامی کالز اور حقائق کیا ہیں اس حوالے سے سی این پی ٹیم حقائق منظرعام پر لے آئی،وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم نے عوام اور وزیراعظم دونوں کو ماموں بنا دیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل ٹیلی فون کالز پر عوامی مسائل سنے اور انکے حل کےلئے اقدامات اٹھائے،یہاں یہ بات واضح رہے کہ وزیراعظم کو ملائی جانے والے فون کالز میں متعدد کالز مشکوک نکلیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو کال کرنے والا اسلام آباد کا رہائشی چوہدری مسعود نوسرباز نکلا،باوثوق ذرائع کے مطابق چوہدری مسعود سے وزیراعظم کی کال ملوانے میں حکومتی ایم این اے کا اہم کردار ہے،ڈمی کال سے چوہدری مسعود غوری ٹائون انتظامیہ کو بلیک میل کرکے مالی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے،چوہدری مسعود کی کال وزیراعظم سے ملنا وزیراعظم کے عوامی رابطے پر سوالیہ نشان ہے،سی این پی ٹیم نے مشکوک کردار کا کھوج لگایا تو معلوم ہوا کہ وزیراعظم کو کال کرکے غوری ٹائون اسلام آباد میں قبضہ مافیا کی نشاندہی کرنا والا چوہدری مسعود گلاب نگر میں محل نما گھر کا مالک ہے،

مذکورہ شخص کی امپائر ٹاورز سمیت کروڑوں روپے مالیت کے پلازے اور اراضی کا بھی ہے.چوہدری مسعود نے چھ سال قبل دوسوکنال اراضی کا معاہدہ راجہ علی اکبر اور چوہدری عبدالرحمن سے کیا.چوہدری مسعود نے مذکورہ بالا معاہدے کی پاسداری کی نہ ہی اراضی کا انتقال کروایا.چوہدری مسعود نے غوری ٹائون انتظامیہ سے کروڑوں روپے ہتھایا لئے مگر معاہدے کی پاسداری نہ کی.چوہدری مسعود کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے حکومتی ایم این ایز اور کاروباری شخصیات کی آشیرباد حاصل ہے.وزیراعظم اور متعلقہ اداروں کو ایسے نام نہاد کالز اور ایسی کالز ملوانے میں سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاییے،اگر ایف بی آر۔نیب اور ایف آئی اے چوہدری مسعود کے غیر قانونی اثاثہ جات کی پڑتال کریں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں