نئی کرونا قسم، برطانوی حکومت نے درجنوں ممالک پر سخت پابندیاں عائد کردیں

لندن (سی این پی)کرونا کی نئی قسم کا پھیلائو روکنے کیلئے برطانوی حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والوں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے مہلک وبا کرونا وائرس کی نئی قسم کا پھیلائو روکنے کیلئے مزید سخت پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والوں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا اور ہوٹل کے کمروں کے باہر سیکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز یقینی بنائیں گے کہ مسافر ہوٹل سے باہر نہ نکل سکیں گے۔برطانوی حکومت کے مطابق حکم نامے کا اطلاق 15 فروری کے بعد ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والوں پر ہوگا، ریڈ لسٹ میں 30 ممالک شامل ہیں۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریبی ہوٹلوں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔برطانوی حکومت کے مطابق حکم نامے پر 31 مارچ کو نظر ثانی کی جائے گی، دوسری جانب اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل کوارنٹین کا فیصلہ بہت تاخیر سے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں