کراچی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین حادثے کا شکار

کراچی (سی این پی) شہر قائد میں چلنے والی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین شیرشاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق برسوں بعد کراچی میں بسنے والوں کیلئے دوبارہ بحال کی جانے والی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین ہی حادثے سے دوچار ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کو شیرشاہ کے قریب پٹری تبدیل کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا، ٹرین میں متعلقہ افسران اور ٹیکنیکل عملہ موجود تھا۔ذرائع کے مطابق آزمائشی ٹرین کو حادثہ انجن اور بوگی کو پیش آیا تاہم کوئی حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے سینئر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات جان سکیں اور نوعیت کا اندازہ لگاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں