کشمیری عوام کی بے دریغ شہادتوں پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں،عثمان بزدار

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، بے گناہ کشمیریوں کی بے دریغ شہادتوں پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔پاکستان، کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے، دونوں ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ محبت، بھائی چارے اوراخوت کا ہے۔ کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے،آج بھی ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی ساتھ کھڑے رہیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیں کرسکتی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں