دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران حادثہ

اسکردو(سی این پی) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی مہم جوئی میں حادثہ پیش آگیا۔ذرائع کے مطابق موسمِ سرما میں کے ٹو سر کرنے کا ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کی مہم جوئی میں مصروف غیر ملکی کوہ پیما کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم جوئی کے دوران غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گرکر لاپتا ہوگیا ہے جس کی نیپالی کوہ پیما تلاش کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کیمپ تھری سے واپسی پر رسی ٹوٹنے سے پیش آیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیپالی کوہ پیمائوں کی ٹیم موسمِ سرما میں کے ٹو سرکرکے عالمی ریکارڈ قائم کرچکی ہے اور اس وقت پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی کے ٹوسرکرنے کی مہم جوئی میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں