‘سب کے لیے احتساب’ کی پالیسی کے ذریعے بڑی مچھلیوں کو گرفتار کیا،نیب

اسلام آباد(سی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)کا کہنا ہے یہ درست نہیں کہ نیب پلی بارگین کی منظوری دیتا ہے۔نیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم پلی بار گین کی درخواست میں اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے، لوٹی گئی واجب الادا رقم ادا کرتا ہے اور 10سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہوتا ہے۔نیب کاکہنا ہے کہ ‘سب کے لیے احتساب’ کی پالیسی کے ذریعے بڑی مچھلیوں کو گرفتار کیا گیا اور 487 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں