کراچی(سی این پی)امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس کے قتل کے ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر 4 افراد کو سینٹرل جیل کے احاطے میں واقع کمروں میں منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔سندھ حکومت کی جانب سے ڈینئل پرل قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزمان احمد عمر شیخ اور دیگر افراد سے متعلق محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق احمد عمر شیخ اور دیگر 4 افراد کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جیل سے رہا کیا گیا ہے، ان تمام افراد کو رہا کرنے کے بعد سینٹرل جیل کے احاطے ہی میں نئے تعمیر شدہ کمروں میں رکھا جائے گا۔ جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ اور دیگر افراد کو موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال کی اجازت نہیں ہوگی لیکن یہ تمام افراد اپنے اہلخانہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کر سکیں گے۔ حراست میں رکھے گئے ان افراد کے اہلخانہ کے لیے وفاقی حکومت کے قصر ناز میں 5 کمرے بھی مختص ہوں گے۔
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے مؤخر
محسن نقوی کا زیر تعمیر اسلام آباد جیل کا دورہ، منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا