کراچی، اسٹیل مل سے جبری برطرفیوں کیخلاف دھرنے میں شریک ملازم جاں بحق

کراچی(سی این پی)کراچی میں اسٹیل مل سے جبری برطرف ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شریک ملازم جان کی بازی ہار گیا، شیرمحمد صبح چار بجے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے گھر پہنچا تو ہارٹ اٹیک ہوگیا۔ فوت ہونے والا ملازم شیر محمد سی ای او ہائوس کے باہر دھرنے میں 28 دن سے بیٹھا تھا۔ ملازم شیر محمد اسٹور ڈیپارٹ وے برج میں ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا۔ شیر محمد کی میت پاکستان اسٹیل ہسپتال میں موجود ہے، لواحقین آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبری برطرف ملازمین کا 29 دن سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں