احساس کفالت پروگرام، وزیراعظم کا 70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت 70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا پسند نا پسند یاسیاسی بنیاد پر رقم نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم تمام مستحقین کو ہیلتھ کارڈ دیں گے اور احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کوادائیگی جاری رہے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہے کہ پسماندہ طبقے کی مدد کرے ، اخوت ادارے کیساتھ ملکرمستحقین کو چھت فراہم کریں گے جبکہ مستحقین کو گھر، روزگار کے مواقع کیلئے مدد کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم پر کام شروع ہوچکا ہے، مستحق افراد کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے مواقع فراہم کریں گے ، پیسوں کی تقسیم میں شفافیت پر احساس پروگرام کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں