جدہ(سی این پی) سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ سے وابستہ کاروبار کی اجازت دے دی۔سعودی پریس ایجنسی (واس)کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں جدہ کے قصر الاسلام میں سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت اور سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کی تجویز منظور کر لی گئی۔کابینہ نے میڈیا اور پرنٹنگ سے وابستہ 19 شعبوں میں غیر ملکیوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔ ضوابط پر پورا اترنے والے غیر ملکی مطبوعہ مواد کے علاوہ طباعت سے پہلے کی خدمات فراہم کرسکتے ہیں، لائبریریاں قائم کرسکتے ہیں، رسم الخط ، پینٹنگ، فوٹو گرافی، مختصر فلمیں، ڈاکومنٹریز، مختلف ٹی وی چینلز کے لیے صحافتی مواد ،سنیما، تھیٹر، اسٹوڈیو خدمات، ڈسٹری بیوشن، سوشل میڈیا سے وابستہ مواد ،میڈیا سے متعلق مشورے اور اس شعبے سے متعلق دیگر کاروبار بھی کرسکتے ہیں۔کابینہ نے واضح کیا ہے کہ میڈیا اور پرنٹنگ کے شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو انویسٹمنٹ اتھارٹی کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا)جلد اس حوالے سے تفصیلی ضوابط کا اعلان کرے گی۔
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر