سعودی عرب، نیشنل کمرشل بینک نے اکائونٹ ہولڈرز کو خبردار کردیا

ریاض(سی این پی) سعودی عرب میں نیشنل کمرشل بینک(این سی بی)نے اکائونٹ ہولڈرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ موبائل پر موصول ہونے والے کسی بھی پیغامات پر کان نہ دھریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں کئی بینک صارفین کو موبائل پر پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں انہیں کوائف ایڈیٹ کرانے کا کہا جارہا ہے۔ تاہم نیشل کمرشل بینک نے ان میسیجز کو جعلی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو تلقین کی ہے کہ وہ نظر انداز کریں۔این سی بی نے اکائونٹ ہولڈرز کو اطمینان دلایا ہے کہ ان کے کھاتے محفوظ ہیں، ہمارے ای چینلز بہت موثر انداز میں کام کررہے ہیں، صارفین اپنی نجی معلومات خفیہ رکھیں۔بینک نے کہا کہ موبائل پر بھیجے جانے والے فرضی پیغامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کریں۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں متعدد بینک صارفین نے نیشنل کمرشل بینک میں شکایت درج کرائی تھی کہ انہیں کوائف اپڈیٹ نہ کرنے پر رقم کی کٹوتی کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں