اسلام آباد (سی این پی)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار اظفر رحمن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ویب شو ’ ’بائی دی وے‘ میں ’می ٹو‘ مہم پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے اظفر رحمن نے کہا کہ مکمل طور پر ’می ٹو‘ مہم کی حمایت کرتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ ماضی میں انہیں متعدد ساتھی خواتین نے ہراساں کیا مگر وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ خواتین صحیح نہیں ہوتیں اور کبھی بھی کسی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔اداکار نے می ٹو مہم کے حوالے سے کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی سے کرتے ہیں یا پھر کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ کسی کو کسی سے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی کبھی حمایت بھی نہیں کی جا سکتی۔اظفر رحمٰن پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، اظفر اپنی وجاہت اورخوبصورتی کے علاوہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی بناء پر بھی جانے جاتے ہیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف