لاہور(سی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت عدم اعتماد کا کھیل نہیں کھیل رہے اور اس وقت سینیٹ الیکشن پر فوکس ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ملک کے ہر کونے سے ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، عوام نے ضمنی الیکشن میں حکومت کو مسترد کیا ہے، یہ بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، ضمنی الیکشن میں ثابت ہوگیا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، اب یوسف رضا گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا کہ پارلیمنٹ بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے جب کہ حفیظ شیخ سے گیلانی کا مقابلہ ہمارا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ملک کے لیے بوجھ بنے ہوئے ہیں، ہم اس وقت عدم اعتماد کا کھیل نہیں کھیل رہے، اس وقت سینیٹ الیکشن پر فوکس ہے اس لیے سینیٹ الیکشن اور عدم اعتماد میں فرق ہے، پی ڈی ایم نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم لانگ مارچ کریں گے اور سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، ہم مل کر ہی فیصلہ کریں گے کہ اس حکومت کو کیسے ہٹانا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت بحال کرنا ہے، ضروری ہے ہر ادارہ اپنا آئینی کردار ادا کرے، امید کرتے ہیں ممبران پارلیمنٹ عوامی امیدوں کے مطابق ووٹ دیں گے اور ارکان پارلیمنٹ ٹیکنو کریٹ کو ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جس نظام کا مقابلہ کررہے ہیں وہ سلیکٹڈ ہے اور ملک کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے، زبردستی لوگوں کو حکومت کے ساتھ باندھا گیا ہے، جب زبردستی نہیں ہوگی تو ناجائز اور نالائق نظام ہی نہیں ہوگا تو پھر یہ حکومت ہی نہیں ہوگی۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی