کوہاٹ(سی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خاتمے کے نعرہ پر آئی ، مگر سب سے زیادہ کرپشن اس حکومت میں ہوئی ہے۔کوہاٹ میں پیپلزپارٹی کے شمولیتی جلسے سے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی سونامی میں ڈبو دیا گیا ، ضمنی انتخاب میں فتح نے ثابت کیا عوام پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو سینیٹ میں ٹف ٹائم دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائے گی جبکہ پیپلز پارٹی نے ہی صوبے کو خیبر پختونخوا کا نام دے کر شناخت دلوائی تھی۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے ثابت کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی غریب عوام کو روزگار دلواتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے روزگار چھین لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پچھلے دور میں صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں نہ صرف روزگار دیے بلکہ تنخواہوں میں بھی سو فیصد اضافہ کیا تھا۔ ہم نے سرکاری ملازمتوں میں ریلیف دیا اور پنشن میں اضافہ کیا تھا۔ سرحدوں پرلڑنے والے جوانوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل