کراچی(سی این پی) معروف اداکار بلال عباس خان نے ہدایتکار نیبل قریشی کی نئی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں اداکاری کا اعلان کیا ہے، اس نئے پروجیکٹ میں بلال عباس خان کے مد مقابل سجل علی ہیروئن ہوں گی۔فلم والا پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم فِضہ علی اور میرزا کی مشترکہ پیش کش ہے، وہ اس سے قبل نامعلوم افراد 1،2، ایکٹر اِن لاء، اور لوڈ ویڈنگ جیسی بلاک بسٹرز فلمیں دے چکے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم سے متعلق اعلان میں بلال عباس خان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار بہترین پروڈیوسر، ہدایتکار کی جوڑی کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ تھا۔فلم کی ریلیز کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین ان کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔بلال عباس خان اس سے قبل آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم Zee5 پر ایک جھوٹی لو اسٹوری میں مدیحہ امام کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف