فلموں میں کام کرنے سے زیادہ گھر پر رہنا پسند ہے، عائزہ خان

کراچی (سی این پی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کرنے سے زیادہ گھر پر رہنا پسند ہے۔عائزہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی کوئی نئی فلم بنانے لگتا ہے تو سب سے پہلے مجھے پیش کش کی جاتی ہے لیکن میں اپنی فیملی اور بچوں کو زیادہ وقت دیتی ہوں، فلموں میں کام کرنے سے زیادہ گھر پر رہنا پسند ہے۔عمران عباس کے بعد انہیں دانش تیمور کے ساتھ بھی ڈراموں میں پسند کیا گیا ہے۔ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے ناظرین کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہماری فیشن انڈسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’انہیں فیشن شوز میں شرکت کرنا اچھا لگتا ہے، وہ ٹی وی ناظرین کی مشکور ہیں کہ وہ اُن کے ڈراموں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں۔عائزہ خان کا کہنا ہے کہ جَلد ہی مداح مجھے نئے پروجیکٹ میں یاد گار کردار میں دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں