پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد

لاہور(سی این پی)محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں سمیت دیگر ہم نصابی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔یاد رہے کہ پاکستان کورونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھا جارہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔این سی او سی نے بھی گزشتہ دنوں کچھ شہروں میں جہاں کورونا کے کیسز زیادہ ہیں وہاں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ سنیما ہال کھولنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں