کے پی ،درسی کتب سے متعلق اصلاحاتی کمیٹی کی تجاویز منظور

پشاور(سی این پی) خیبرپختونخوا حکومت نے درسی کتب سے متعلق اصلاحاتی کمیٹی کی تجاویز منظور کرلیں۔اعلامیے کے مطابق سرکاری اسکولز کے سربراہان طلبہ سے پرانی کتابیں واپس لے کر اکٹھی کریں گے اور طلبہ کو کتابیں صحیح حالت میں رکھنے کی ترغیب دی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نرسری سے تیسری جماعت کیلئے 100 فیصد نئی کتابیں شائع کی جائیں گی، چوتھی اورپانچویں جماعت کیلئے 80 فیصد نئی کتابیں شائع اور 20 فیصد پرانی کتابیں استعمال کی جائیں گی۔

اسی طرح چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت کیلئے 50 فیصد نئی کتابوں کی اشاعت ہوگی، چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو 50 فیصد پرانی کتابیں دی جائیں گی۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال 2025-26 میں آٹھویں جماعت تک سرکاری کتابوں کاسائز کم کیا جائے گا اور کتابوں کا سائز نصاب کو تبدیل کیے بغیر کم کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سال 2025-26 میں طلبا کے موبائل فون اورلیپ ٹاپ پرکتابوں کی سافٹ کاپیاں استعمال کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں