ریاض(سی این پی) سعودی عرب نے کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف)کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشال السعود نے کہا کہ سعودی عرب نے مسابقتی نیشنل کرکٹ ٹیم بنانے پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔انہوں نے کہ کہ وژن 2030 کے تحت کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا، جس کے تحت قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کیا جائے گا۔شہزادہ سعود بن مشال السعود نے کہا کہ سعودی عرب میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 لاکھ سے زائد شہری موجود ہیں، یہ ان ممالک کے شہری ہیں جہاں کرکٹ انتہائی مقبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تعلیمی اداروں اور کالجز کی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرائیں گے، جس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جبکہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی