سعودی حکومت کی مقامی اورغیرملکیوں کیلئے سخت وارننگ!

ریاض(سی این پی) سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے مقامی اور غیرملکیوں کے لیے انتباہ جاری کیا جس میں احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں 7 ماہ بعد پہلی بار کورونا کے نئے مصدقہ کیسز 700 کی حد سے عبور کرگئے، اسی کے پیش نظر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے خصوصی انتباہی پیغام جاری کیا ہے۔وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کورونا کیسز میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اگر کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ بھی کی گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ احتیاطی تدابیر کو ترک کردیا جائے، یہ کوئی پیمانہ نہیں ہے۔انتباہی پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اب بھی منفی عمل سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں، شروعات خود سے کریں اور پھر اپنے اطراف کے لوگوں سے حفاظتی ماسک، سماجی فاصلے اور دیگر احتیاط کی تلقین کریں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ 2 اپریل 2021 کو کورونا کے 728 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں