کراچی(سی این پی)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کرونا وبا کی تیسری لہر سے ممکنہ بچا ئوکے لئے اہم اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ منگل کے روز این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوگا، جس میں صحت اور تعلیم کے وزرا شرکت کرینگے، اہم اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر شفقت محمود کے ٹوئٹ کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولز پندرہ روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے بھی اس کا اعلان بذریعہ ٹوئٹر کیا۔سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پہلی تا آٹھویں جماعت کو چھ اپریل سے پندرہ روز تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا، تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک ودیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتاہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ این سی اوسی میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ متفقہ ہوگا۔یاد رہے کہ کورونا کے پیش نظر 24 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ ہونے والے بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال