پاکستان، 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 36ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداو شمار کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن 3اپریل سے جاری ہے، 65 سال اور زائد عمر کے افرادقریبی سینٹرسے ان اسپاٹ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 60 سے 64 سال والے افراد رجسٹریشن کے بعد ویکسی نیشن کراسکتے ہیں جب کہ 50 سے 59 سال کی عمر کے افراد ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی شہریوں کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق غیر ملکی ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں