فلپائن، لاک ڈائون توڑنے پر پولیس کی سزا سے شہری انتقال کرگیا

منیلا(سی این پی)فلپائن میں کورونا قوانین توڑنے والا شہری پولیس کی سزا کے باعث انتقال کرگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق فلپائن میں رات کے لاک ڈائون کے دوران شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا تھا جس پر پولیس نے لاک ڈائون توڑنے کی وجہ سے اسے سزا دی۔پولیس نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دبائو پڑنے سے انتقال کرگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 100 پش اپس پورے نہ ہونے پر شہری سے مزید 200 بار اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے گئے جب کہ 28سالہ شخص سزا بھگتنے کے بعد بمشکل چل کر گھر پہنچا اور دوسرے دن دم توڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں