اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ای سی سی نے الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے 28 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن اور نادرا سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اقدامات کی ذمہ داری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سونپی گئی ہے۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے مختلف پہلوئوں کے حوالے ایک جامع سٹڈی کرائی جائے گی اور اس حوالے سے ایک غیر جانبدار کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، کنسلٹنٹ کی پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ ووٹنگ کے تکینیکی پہلوئوں اور شفافیت کے عمل کی نگرانی خود وزیراعظم عمران خان بھی کررہے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیٹ ووٹنگ کے آپریٹنگ اخراجات اور کنسلٹنسی سروسز پر آنے والے اخراجات کے لئے 28 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل