اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس اتوار 11 اپریل کو طلب کرلیا۔پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اتوار 11 اپریل کو دن ایک بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا.نیئرحسین بخاری کے مطابق کووڈ کے باعث جو اراکین شرکت نہیں کرسکتے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ایک بار پھر ن لیگ کو اپنی روش پر نظرثانی کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہےکہ احترام کا رشتہ اور اعتماد بحال رکھیں ،پی ڈی ایم کا جھونکا آتا توحکومت سنبھل نہیں پاتی،پی ٹی آئی کو سب سے بڑا خطرہ اپنی نااہلی سے ہے ۔یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ن لیگ خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی، سی ای سی اجلاس کے بعد استعفی دے بھی دیں تو ن لیگ نہیں دے گی۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ