وزیراعظم عمران خان نے فراش ٹائون اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(سی این پی)بے گھر افراد کیلئے حکومت کا شاندار اقدام، وزیراعظم نے فراش ٹائون اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیں گے، قرضوں کیلئے بینک بھی تیار ہیں، سکمیں لانچ ہو رہی ہیں۔فراش ٹائون اپارٹمنٹس سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کیے گئے، 2 سال میں فراش ٹائون میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیئے جائیں گے، سی ڈی اے نے اس منصوبے پر بہت کام کیا، ایف ڈبلیو او نے قلیل عرصے میں کرتارپور راہداری مکمل کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 ہزار فلیٹ اس طبقے کو مل رہے ہیں جو اپنے گھر کا تصور نہیں کر سکتا تھا، 600 گھر کچی آبادی کے لوگوں کو دے رہے ہیں، کچی آبادیوں میں سیوریج سسٹم ہے نہ پینے کا صاف پانی، ہماری معیشت پر قرضوں کا دبا ئوہے، آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں