وزیراعظم کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات، ہائوسنگ شعبے میں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

لاہور(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں،عوامی ریلیف کے عمل کو تیز کرنے اور ہائوسنگ شعبے میں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ، جس میں عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی معاملات سمیت قبضہ مافیا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پر وزیراعظم کوبریفنگ دی اور رمضان ریلیف پیکج پر آگاہ کیا۔وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیجزدیے جارہے ہیں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو خصوصی طورپرفوکس کیاجارہا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے وزراکوبھی ٹاسک سونپے ہیں، رمضان میں سستی اشیاکی فراہمی کیلئے پیکیج دے رہے ہیں، رمضان میں عوام کو 2018کی قیمتوں پراشیاکی فراہمی کی جائیگی۔انھوں نے مزید بتایا کہ تعلیم،صحت،ہائوسنگ سمیت اہم شعبوں میں اقدامات کیے جارہے ہیں اور کورونا کے حوالے سے سینٹرزبناکر ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔وزیراعظم نے کورونا سے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی ترقیاتی منصوبوں،عوامی ریلیف کے عمل کو تیز کیا جائے اور ہائوسنگ شعبے میں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں