تیز دھوپ سے جلد کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

کراچی (سی این پی) موسمیاتی تبدیلی صرف ماحول پر ہی اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ چہرے کی شادابیت اور رونق کو بھی ماند کردیتی ہے۔ موسم گرما کے آغاز میں ہی سورج نے شہریوں پر آگ برسانا شروع کردی ہے جو انسانی جلد اور چہرے کےلیے انتہائی خطرناک ہے۔موسمیاتی تبدیلی سے چہرے کی رونق ماند پڑجاتی ہے اور دھوپ مٹی بھی چہرے پر داغ دھبوں اور جھائیوں کا باعث بننتے ہیں جو پریشانی میں مزید اضافہ کردیتا ہے۔لہذا شہری اپنی جلد کی حفاظت خود کریں اور گھر سے نکلتے وقت سورج کی شعاعوں سے بچیں اور صبح دوپہر اور شام چہرے کی شادابیت اور رونق برقرار رکھنے کےلیے سن بلاک کا استعمال کریں۔
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض جلد ڈاکٹر سیما ہیرجی نے بتایا کہ ہمارے پاکستان کی لوکیشن ایسی ہے کہ گرمیوں سورج کی روشنی براہ راست ہم پر پڑتی ہیں جو بہت زیادہ نقصان دہ اثرات ہماری جلد پر چھوڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں سے نکلتے وقت سن بلاک کا استعمال لازمی کریں اور اپنی گاڑیوں بھی سن بلاک اسکرین لگائیں اور پانی بھی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔ڈاکٹر سیما ہیرجی نے بتایا کہ سن بلاک لگانے سے چہرے کی متاثرہ جلد صحتیاب ہوتی ہے۔ماہر امراض نے پروگرام کے دوران بتایا کہ مردوں اور خواتین کے آنکھوں پر پڑنے والے سیاہ حلقے بھی سن بلاک لگانے سے دور ہوجاتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں