بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ قائم کردیا‘وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں نے لگاتار دسویں ماہ میں 2 ارب ڈالر ترسیلات بھیجے جو کورونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کا ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، اوورسیزپاکستانیوں نےکووڈکے باوجود 10 مہینوں میں 2 بلین ڈالربھیج کر ریکارڈ قائم کیا، اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرمارچ میں بڑھ کر2.7 ارب ڈالر ہوگئیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں اور رواں مالی سال میں اب تک ان کی ترسیلات زر میں 26فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں