اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکولوں کی بندش ہمارے لئے بہت مشکل فیصلہ ہے، آن لائن تدریس کا سلسلہ جاری ہے تاہم کلاسوں کے اندر تعلیم کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔وزیر تعلیم نے یہ بات اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم قومی اور بچوں کے مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔ ہم مل کر اس آفت کا مقابلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز ابھی تک موجود ہیں، ان سے سیکھا بھی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر بہت بڑا چیلنج ہے۔ تمام صوبوں نے تعلیم کے میدان میں متفقہ فیصلے کیے۔ پچھلے سال بچوں کو پاس کرنے کے لیے ایک فارمولا بنایا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شفقت محمود نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ امتحانات سے متعلق فیصلہ حتمی ہے، طلبہ امتحانات کی تیاری کیلئے سخت محنت کریں۔انہوں نے کہا تھا کہ امتحانات سے متعلق فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔ کسی کے ذہن میں کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں ہونی چاہیے۔ یہ فیصلہ تعلیم کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ تمام طلبہ کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف