لندن(سی این پی) دنیا کا سب سے بڑا خرگوش چوری ہو گیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ خرگوش اپنی مالکن کے گھر سے دو دن قبل لاپتہ ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چار فٹ لمبا خرگوش ہفتہ کی رات سے لاپتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ خرگوش کی گمشدگی سے علاقہ پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ڈیریئس نام کے خرگوش کی مالکن اینیٹے ایڈورڈز نے اعلان کیا کہ ان کے چوری یا لاپتہ ہونے والے خرگوش کو واپس لانے والے شخص کو انعام کے طور پر ایک ہزار برطانوی پانڈز دیے جائیں گے۔خرگوش کی مالکن اینیٹے ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ اس کے لیے یہ نہایت افسوس کا دن ہے۔2010 میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے چار فٹ دو انچ لمبا، دنیا کا سب سے طویل خرگوش قرار دیا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خرگوش کو باغ کی چہاردیواری سے چوری کیا گیا ہے جو مالکن کے گھر میں ہے۔دلچسپ بات ہے کہ اپریل 2017 میں اس خرگوش کی شادی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ایسٹر کے موقع پر ڈیریئس کی شادی ہنی نامی خرگوشنی سے کی گئی تھی جو تین فٹ گیارہ انچ لمبی تھی۔ ہنی نامی خرگوشنی کو دنیا کی سب سے طویل خرگوشنی قرار دیا گیا تھا۔
بھارت سے ابھی ہمارا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،دفتر خارجہ
شیر افضل مروت کوپی ٹی آئی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم
پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر ایک بار پھر پابندی عائد
عثمان ڈار کی والدہ گرفتار
9 مئی کو ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، آرمی چیف
ایک دہشت گرد جماعت نے پوری منصوبہ بندی سے جناح ہاؤس پر حملہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب
9مئی کے اسپانسرز کا قوم کو پتہ چلنا چاہئے، خواجہ آصف